رام مندر کی تعمیر کو لے کر وشوہندوپریشد کا سخت بیان

ملک کا ہندو عزت نفس کے لیے سب کچھ چھوڑ سکتا ہے تو پھر حکومت کیا ہے:سانولا

اجمیر: رام مندر کی تعمیر کے پیش نظر وشو ہندو پریشد کا سخت بیان سامنے آیا ہے۔ وشو ہندو پریشد کے نائب صدر حکم چند سانولا نے کہا کہ حکومت رام مندر نہیں بنائے گي تو ملک کا ہندو خود بنالے گا مندر۔مسٹر سانولا مذہبی یاترا پر تيرتھ راج پشکر پہنچے۔ انہوں نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت کو اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کرانی چاہئے۔حکومت پر اس معاملےمیں تاخیر کا الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کا ہندو عزت نفس کے لیے سب کچھ چھوڑ سکتا ہے تو پھر حکومت کیا ہے۔ حکومت کو ملک کے کروڑوں ہندوؤں کے عقیدے کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس سمت میں اب قدم بڑھا نا چاہیے۔ انہوں نے فیض آباد کا نام اجودھيا کرنے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔مسٹر سانولا نے اس سے پہلے پشکر پہنچ کر سروور کی پوجا کی اوربرہما جی کے درشن بھی کئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest