راکھی ساونت کا نیا ڈرامہ۔کس کے بچے کی ماں بننے جارہی ہیں ؟

راکھی ساونت اپنے نت نئے ڈراموں کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں پہلے شادی کا ڈرامہ اب بچے کا۔ر اکھی نے ایک انٹرویوکے دوران بتایا تھا کہ انہوں نے 28 جولائی کو جے ڈبلیو میریٹ ہوٹل میں این آر آئی رتیش سے شادی کرلی ہے۔ حالانکہ شادی کے بعد سے ہی انہوں نے اپنے شوہر کو سیکریٹ رکھا۔حال ہی میں انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کرکے اپنے فینس کو اپنا شوہر پہچاننے کا ٹاسک دیا تھا اور اب ایک نیا ویڈیو لیکر آئی ہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں سے راکھی ساونت اپنی اچانک ہوئی سیکریٹ شادی اور ابھی تک چھپے ہوئے شوہر کے چلتے سرخیاں بٹور رہی ہیں۔ وہیں اسی درمیان ان کے طلاق سے لیکر حمل تک ہر طرح کی افواہیں اڑ چکی ہیں۔ حالانکہ حال ہی میں راکھی ساونت نے خود ویڈیو شیئر کرکے کہہ دیا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے پاس یوکے پہنچ چکی ہیں۔ اب راکھی نے ایک دن پہلے ایک نیا ویڈیو شیئر کیا ہے۔
اس نئے ویڈیو میں راکھی ساونت کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ وہ حاملہ ہیں اب اللہ جانے کہ وہ حملہ ہیں یا نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram