دیکھئے کس سے راج ناتھ سنگھ نے گرینیڈ دھما کے کی معلو مات حاصل کی

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آسام کے وزیر اعلی سربانند سونووال سے گوہاٹی میں ہونے والے گرینیڈ دھماکے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔مسٹر سنگھ نے وزیر اعلی سونووال سے فون پر اس سلسلے میں بات چیت کی۔آسام کے وزیر اعلیٰ نے وزیر داخلہ کو موجودہ صورت حال سے آگاہ کیا۔وزارت داخلہ کے ایک سینئر افسر نے یہاں بتایا کہ پولیس اور دیگر ایجنسیاں اس دھماکہ کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ گوہاٹی میں بدھ کی شام ہونے والے بم دھماکے میں 12 افراد زخمی ہو گئے تھے۔وزیر اعلی نے آسام کے پولیس ڈائرکٹر جنرل کو اس گرینیڈ دھماکے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔مسٹر سونووال ریاست کی مکمل سیکورٹی کے نظام کا جائزہ لینے کے لئے آج گوہاٹی میں ایک اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest