وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے منوہرپاریکر کی تیمارداری کی

نئی دہلی : گوا کے وزیراعلیٰ منوہر پاریکر ان دنوں علیل چل رہے ہیں۔ انہیں گزشتہ روز دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس )میں داخل کیاگیا ہے۔ مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ ٹوئیٹ کرکے گوا کے وزیراعلیٰ منوہرپاریکر کی عیادت کی۔ اسکے علاوہ دیگر لوگوں نے فون کرکے اور ٹوئیٹ کرکے ان کی عیادت کی۔ ذرائع کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے ٹوئیٹ کیا ،’’میں نے انکے (مسٹر پریکر) علاج کی نگرانی کررہے ڈاکٹروں سے بھی بات کی۔میں انکی اچھی صحت اور جلد صحت یابی کی دعاکرتاہوں ۔ ‘‘پاریکرکو لبلبہ کے سرطان کی جانچ اور علاج کے لئے سنیچر کو ایمس میں داخل کرایاگیاہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest