راجستھان کے نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ نے کہا

کسان ریلی سے کسانوں میں نئی توانائی کی پیدا ہوگی

جے پور: راجستھان کے نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ نے کہا ہے کہ نو جنوری کو ہونے والی کانگریس صدر راہل گاندھی کی کسان ریلی سے متعلق تیاریاں تقریبا مکمل کر لی گئی ہیں اور اس سلسلے کسانوں میں کافی جوش و خروش ہے۔مسٹر پائلٹ نے آج یہاں سابق ریاستی کانگریس صدر شوبھاراني کے یوم پیدائش پر منعقدہ پشپانجلی پروگرام میں حصہ لینے کے بعد میڈیا سے کہا کہ بدھ کو جے پور میں ایک بڑی کسان کانفرنس ہوگی جسے مسٹر گاندھی صبح گیارہ بجے خطاب کریں گے، اس کانفرنس سے ریاست میں نئی توانائی کی پیدا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ریلی کی تیاریاں تقریبا مکمل کر لی گئی ہیں اور اس میں ریاست کے مختلف حصوں کے لوگ شرکت کریں گے۔ بی جے پی حکومت نے گورو یاترا نکال کر عوام کے پیسے کا غلط استعمال کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے جرات مندانہ قدم اٹھایا اور کسانوں کے قرض معاف کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت ہوتی تو ایسا نہیں ہو پاتا۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ریاست میں گزشتہ پانچ برسوں میں بی جے پی کی حکومت میں کوئی کام نہیں ہوا۔ صرف انتخابات کے دو دن پہلے بجلی کے سلسلے میں اعلان کیا گیا اور اب وہ کام ہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے صرف دباؤ اور ووٹ لینے کے لئے یہ سب کیا تھا۔مسٹر پائلٹ نے کہا کہ ریاست میں کانگریس حکومت نے پہلی كابینی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لئے ۔ اس نے نوجوانوں اور کسانوں سمیت سبھی طبقے کے مفاد میں کام کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest