راجا بھیا کیوں کئے گئے نظر بند؟ سمجھئے پوری صورت حال

پرتاپ گڑھ کے کنڈا سے آزاد ممبر اسمبلی اور اتر پردیش کے سابق کابینی وزیر رگھوراج پرتاپ سنگھ عرف راجہ بھیا سمیت 10 لوگوں کو ضلع انتظامیہ نے لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے سے عین قبل اتوار کو نظربند کرنے کا حکم دے دیا۔ضلع مجسٹریٹ ماركنڈےشاہی نے بتایا کہ پرتاپ گڑھ سے متصل کوشامبی لوک سبھا سیٹ پر الیکشن پرامن طریقے سے کرانے کے لئے راجہ بھیا اور باباگج سیٹ سے ممبر اسمبلی ونود سروج سمیت 10 لوگوں کو پیر کو نظربند کر دیا گیا ہے. ان لوگوں کو صرف ووٹ دینے کی اجازت دی گئی ہے. کو شامبی میں دوشنبہ کو ووٹنگ ہو گی.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest