دہلی میں بارش، ٹھنڈک میں اضافہ

نئی دہلی:قومی راجدھانی دہلی میں بدھ کی صبح بارش ہوئی اور کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو کہ معمول سے دو ڈگری زیادہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صبح ساڑھے آٹھ بجے تک 1.6 میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ صبح ساڑھے آٹھ بجے رطوبت کی سطح 96 فیصد ریکارڈ کی گئی۔مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سي پي سي بي) کے مطابق ہوا کا معیار انتہائی خراب رہا اور صبح 10 بجے ہوا کے معیار کاانڈیکس 315 درج کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق، دن میں گرج چمک کے ساتھ بونداباندی ہوسکتی ہے۔ بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *