بے روزگاروں کے لیے اچھی خبر!

ریلویز کی وزارت نے ۱۳۴۸۷؍خالی عہدوںکے لئے تقرریوں کا اعلان کیا

نئی دہلی:ریلویز کی وزارت نے جونیئر انجنیئرس (جے ای)، جونیئر انجینئرس (انفارمیشن ٹکنالوجی)، ڈپو میٹیریل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایم ایس) اور کیمیل و میٹالرجیکل اسسٹنٹ (سی ایم اے) کے 13487 عہدوں کے لئے تقرریوں کا اعلان کیا ہے۔ ان عہدوں کے لئے پے اسکیل 35400۔112400/۔ (لیول۔ 6) ہے جو کہ ساتویں مرکزی تنخواہ کمیشن کے مطابق ہے۔ان عہدوں پر تقرریوں کے لئے نوٹی فکیشن ریلوے بھرتی بورڈ (آر آر بی) پر جاری کردیا گیا ہے۔دو مرحلوں (پہلا مرحلہ۔ سی بی ٹی، دوسرا مرحلہ۔ اسناد کی تصدیق ) کی ان تقرریوں کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2019 ہے۔یہاں اس بات کا ذکر بھی ضروری ہے کہ نوٹیفائی کی گئیں یہ 13487 خالی نشستیں ملک کے مختلف ریلوے زون کی ہیں۔ ملک بھر سے امیدوار اس کل ہند خالی نشستوں کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔جونیئر انجینئرس کے عہدوں پر تقرریوں کے لئے درخواست دینے کے لئے امیدواروں کی تعلیمی اہلیت کسی تسلیم شدہ ادارے سے مخصوص مضامین یا بنیادی انجینئر نگ موضوعات کے متعدد مضامین میں تین سالہ ڈپلومہ ہے۔ ڈپو اسٹور سپرنٹنڈنٹ کے عہدوں پر تقرریوں کے لئے کسی بھی تسلیم شدہ یونیورسٹی/ ادارے سے کسی بھی مضمون میں تین سالہ ڈپلومہ ان انجینئرنگ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest