ریلوے کی نجکاری کا کوئی سوال ہی نہیں:گوئل

نئی دہلی:ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے عام بجٹ میں ریلوے کے گرانٹ کے مطالبوں پر 12گھنٹے تک چلی بحث کا جواب دیتے ہوئے جمعہ کو یہ بات کہی۔انہوں نے کہا،’’ریلوے کی نجکاری کوئی کر ہی نہیں سکتا اور اس کا تو کوئی سوال ہی نہیں ہے۔لیکن کوئی نئی ٹیکنولوجی لے کر آتا ہے ریلوے کی تجدید کاری کےلئے،کوئی سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین چلاتا ہے اور مسافروں کی سہولت کو بڑھانے میں تعاون کرتا ہے تو ایسی سرمایہ کاری کا سب کو استقبال کرنا چاہئے۔‘‘ریلوے کے وزیر نے 50لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے بارے میں اراکین کے سوالوں کے بارے میں کہا کہ ریلوے چھ لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے صلاحیت میں اضافہ کرے گی اور ’ڈیڈیکیٹڈ فرائٹ کوریڈور(ڈی ایف سی)‘بنائے گی جس پر 4.5لاکھ کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔گولڈن فور لین اور تھری لین ٹریکس پر گاڑیوں کی رفتار بڑھانے کےلئے ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram