ابھی تو آغاز ہے، آگے اور مزہ آئے گا:راہل گاندھی

کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے کہا کہ نیدر مودی کے جو کام ہیں ۔رافیل،للت مودی،وجے مالیا،نوٹ بندی،ان سب میں چوری ہے۔ ایک ایک کر کے ہم دکھادیں گے کہ نیدر مودی جی چوکیدار نہیں ہیں چور ہیں۔دو دن کے دورے پر امیٹھی پہنچے کانگریس صدر راہل گاندھی نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے اشاروں اشاروں میں کہا کہ آنے والے دنوں میں وہ رافیل سودا معاملہ پر مزید انکشافات کرنے والے ہیں۔

راہل گاندھی کہہ رہے ہیں کہ یہ جو کرپشن کے خلاف لڑنے آیا تھا اس نے نجی کمپنی کو 30،000 کروڑ روپے دے دیئے ہیں۔ اچھا، ابھی تو آغاز ہوا ہے۔ میں آپ کو بتا رہا ہوں ابھی شروعات ہوئی ہے، ابھی دیکھئے، مزہ آئے گا۔ آنے والے دو تین مہینوں میں ایسا مزہ دکھائیں گے آپ کو۔
امیٹھی دورے پر کانگریس صدر راہل گاندھی رافیل سودا کو لے کر مودی حکومت پر مسلسل حملہ آور ہیں۔ وہ نریندر مودی پر حملہ کر رہے ہیں۔ پیر کے روز راہل نے کہا کہ فرانس کے سابق صدر نے نریندر مودی کو چور کہا ہے۔ اب مودی کو یہ واضح کرنا چاہئے کہ آخر انہوں نے انہیں چور کیوں کہا؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest