راہل گاندھی مودی کو دوبارہ وزیر اعظم کے طور پر دیکھنانہیں چاہتے ہیں :اروند کیجریوال

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نےکہا ‘میں نے کانگریس کے ساتھ اتحاد کی بہت کوشش کی، لیکن کچھ نہیں ہوپایا۔ اگرنریندرمودی اورامت شاہ جی کی جوڑی دوبارہ اقتدارمیں آتی ہے تواس کےلئے صرف اورصرف ایک ہی شخص ذمہ دارہوگا اوروہ ہے راہل گاندھی۔ کیجریوال نے یہ بھی کہا کہ اتحاد ٹوئٹرپرنہیں بنتا ہے۔ انہوں نے راہل گاندھی پرتنقید کرتے ہوئے کہا ‘میں راہل گاندھی کوکہنا چاہتا ہوں کہ اتحاد ٹوئٹرپرنہیں بنتے ہیں۔راہل گاندھی کے مطابق اروند کیجریوال نے دہلی میں 3-4 کا فارمولہ دیا گیا تھا، جس کے تحت چارسیٹ پرعام آدمی پارٹی اورتین پرکانگریس کے الیکشن لڑنے کا پرپوزل تھا۔ ہماری دہلی کی لیڈرشپ اس کے حق میں نہیں تھی، لیکن بعد میں انہیں منالیا گیا تھا۔ کیجریوال نے اچانک ہریانہ میں بھی اتحاد کی شرط رکھ دی، جسے پورا کرنا ہمارے لئے ممکن نہیں ہے۔ کیجریوال نے واضح طورپرکہا کہ امیدواراب نام واپس نہیں لیں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ راہل گاندھی اتحاد کرنا ہی نہیں چاہتے اوروہ مودی مخالف ووٹوں کوتقسیم کرنے کا کام کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest