راہل مودی ایک بار پھر آمنے سامنے

آرڈی نینس فیکٹری تو بہانا ہے، امیٹھی اگلانشانہ ہے:اسمرتی ایرانی

نئی دہلی: لوک سبھاانتخابات سے ٹھیک پہلے وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس صدر راہل گاندھی کے گڑھ امیٹھی میں ایک بڑا تحفہ دیا ہے۔ وزیراعظم مودی نے امیٹھی میں آرڈی نینسفیکٹری کا افتتاح کیا۔ اس فیکٹر ی میں تقریباً ساڑھے سات لاکھ اے کے ۲۰۳؍اسلحہ بنائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے تقریبا۵۳۸ اسکیموں کاافتتاح بھی کیا۔ انتخابات سے عین قبل امیٹھی کو یہ سوغات دینا اپنے آپ میں ایک بڑی بات ہے۔ اسکے علاوہ ۲۰۱۴ میں امیٹھی سے الیکشن لڑکر اسمرتی ایرانی نے راہل گاندھی کو زبردست ٹکر دی تھی۔ اس تحفہ کے بارے میں اسمرتی ایرانی نے یہ بھی کہا ہے کہ ’’آرڈی نینس تو ایک بہانہ ہے، امیٹھی اگلا نشانہ ہے۔ یعنی یہ کہہ کر اسمرتی ایرانی نے راہل گاندھی کو چیلنج بھی کیا ہے۔
حالانکہ کانگریس صدر راہل گاندھی نے امیٹھی میں ہتھیار فیکٹری کو لے کر وزیر اعظم مودی پر نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے کہا ہے کہ امیٹھی میں ہتھیار فیکٹری کو لے کر وزیر اعظم نے جھوٹ بولا ہے ۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے لکھا ہے ’’ وزیر اعظم صاحب۔ امیٹھی کی آرڈیننس فیکٹری کا سنگ بنیاد سال 2010 میں خود میں نے رکھا تھا۔ گزشتہ کئی سالوں سے وہاں چھوٹے ہتھیاروں کا پروڈکشن چل رہا ہے ۔ کل آپ امیٹھی گئے اور اپنی عادت سے مجبور ہو کر آپ نے پھر جھوٹ بولا ۔ کیا آپ کو بالکل بھی شرم نہیں آتی؟‘‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *