راہل گاندھی اپوزیشن لیڈروں کے ساتھ کشمیر کیلئے روانہ

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پارٹی کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری اور ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری ڈی راجا کے ساتھ اپوزیشن وفد کے ساتھ ہفتہ کو جموں و کشمیر کے لئے روانہ ہوچکے ہیں۔بارہ رکنی اس وفد میں کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال، ایل جے ڈي کے رہنما شرد یادو، ڈی ایم کے کے لیڈر تریچی شیوا، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)کے لیڈر مجید میمن، ترنمول کانگریس کے لیڈر دنیش ترویدی اور راشٹریہ جنتا دل کے ترجمان منوج جھا شامل ہیں۔آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بعد وہاں کےعوام کا حالات کا جائزہ لینے کے لئے اپوزیشن لیڈروں کا وادی کا دورہ ہورہا ہے۔وفد پرائیویٹ کمپنی وستارا کے طیارہ سے سرینگر جا رہے ہیں۔ یہ دورہ اس لیے بھی کیا جارہاہے کیونکہ گورنر ستیہ پال ملک نے مسٹر راہل گاندھی کو زمینی حقائق جاننے کے لئے وہاں آنے کی دعوت دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *