راہل گاندھی کا بھوپال دورہ آج،سیکورٹی کے سخت انتظامات

بھوپال:دار الحکومت میں کانگریس صدر راہل گاندھی کے آج منعقد ہونے والے پروگرام کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ مدھیہ پردیش کانگریس کے ترجمان پنکج چترویدی نے ذرائع کو بتایا کہ پارٹی صدر راہل گاندھی ۸؍فروری (یعنی آج) کو بھوپال آئیں گے۔ کانگریس نے اپنے منشور میں کسانوں، نوجوانوں، آنگن باڑی کارکنوں سمیت دیگر طبقوں کے لئے جو وعدے کیے تھے، پارٹی نے ان میں سے بہت سے وعدے پورے کر دیئے ہیں۔ مسٹر راہل گاندھی ان تمام کی تفصیلات دینے کے علاوہ کسانوں کو اپنی پارٹی کی آئندہ کے منصوبے کے بارے میں معلومات دیں گے۔ مسٹرچترویدی کے مطابق پارٹی صدر کے اس پروگرام میں ریاست میں کانگریس کی حکومت بنانے پر عوام کا شکریہ ادا کیا جائے گا۔ پروگرام میں پوری ریاست سے کسانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ پروگرام میں وزیر اعلی کمل ناتھ کے علاوہ سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ، کانگریس ممبر پارلیمنٹ جيوترادتيہ سندھیا سمیت دیگر سینئر لیڈران بھی شامل ہوں گے۔ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد کسانوں کے لیے ‘جے کسان قرض معافی منصوبہ کی شروعات کی گئی ہے۔ اس کے تحت تقریبا 55 لاکھ کسانوں کا دو لاکھ روپے تک کا قرض معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کل منعقد ہونے والے اس پروگرام کے پیش نظر اس مقام جبوري میدان سمیت ارد گرد کے علاقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پوری ریاست سے لوگوں اس پروگرام میں شامل ہونے کی توقع ہے، اس لئے کل سڑکوں پر ٹریفک میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest