ملک میں بے روزگاری کے مسئلہ کو لے کر مودی حکومت پر راہل گاندھی کا حملہ

نئی دہلی: کانگریس صدر راہل گاندھی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کو ہر طرح سے گھیرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ راہل گاندھی وزیراعظم مودی سے رافیل معاملہ میں جواب مانگتے آرہے ہیں، لیکن وزیراعظم ان کو جواب نہیں دے پارہے ہیں۔ حالانکہ اس مسئلہ پر بہت ہی زیادہ بیان بازی کے بعد بھی کانگریس صدر اس مسئلہ کو لے کر ابھی تک حملہ بول رہے ہیں۔ اسی دوران ملک میں بے روزگاری کے مسئلے کو لے کر مودی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ یہ حکومت اخلاقی طور پر دیوالیہ ہو گئی ہے۔مسٹر گاندھی نے ایک روزنامہ میں اوبر ٹیکسی کے ایک ڈرائیور کے حوالہ سے شائع خبر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت ناکامی اور تکبر کی وجہ سے اخلاقی طور پر دیوالیہ ہو گئی ہے۔ملک میں بے روزگاری کےاعداد کو لے کر گزشتہ کچھ دنوں سے جاری بحث کے درمیان پالیسی کمیشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر امیتابھ كانت نے حال ہی میں دعوی کیا تھا کہ ’اولا‘ اور’اوبر‘ جیسی ٹیکسی کمپنیوں نے ملک میں 20 ملین سے زائد روزگار دیئے ہیں۔مسٹر گاندھی نے کہا کہ اس خبر میں اوبر کے ایک ڈرائیور نے مسٹر امیتابھ کانت کے اس دعوے کو مکمل طورپر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ہمیں نوکری نہیں دی ہے۔ ہم نے لاکھوں روپے کی سرمایہ کاری کر کےیہ نوکری حاصل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest