راہل گاندھی کا بی جے پی حکومت پر ظالم ہونے کا الزام

نئی دہلی: راہل گاندھی نے بدھ کو ٹویٹ کرکے کہا’’نریندر مودی کی حکومت میں آمریت ایک پیشہ بن گیا ہے۔بلاسپور میں رمن سنگھ کی حکومت کی طرف سے کانگریس کارکنان کے بنیادی حقوق پر بزدلی سے کئے گئے حملوں کو وہاں کے عوام سیاسی ظلم کی حیثیت سے یاد رکھیں گے‘‘۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں پولیس اہلکار کانگریس کارکنوں پر لاٹھی برساتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
غور طلب ہے کہ کانگریس صدر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پر ظالم ہونے کا الزام لگایا اور کہا کہ چھتیس گڑھ میں کانگریس کارکنان پر ظلم ڈھاكر اس نے آمریت کی ایک اور مثال پیش کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram