رافیل ڈیل پر سپریم کورٹ سخت

مرکز کو دس دن کے اندر تمام تفصیلات جمع کرنے کاحکم

نئی دہلی: رافیل ڈیل پر سپریم کورٹ نے سخت رخ اختیار کرتے ہوئے مرکز سے کہا ہے کہ وہ دس دن کے اندر اس سے متعلق تمام تفصیلات ، قیمت، لاگت، اور دیگر تمام اخراجات ایک بند لفافہ میں پیش کرے۔ یعنی اس معاملہ میں اپوزیشن کے ہنگامہ کے بعد اب سپریم کورٹ نے بھی اپنا رویہ سخت کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے آج مرکزی حکومت سے کہا ہے کہ وہ دس دن کے اندر رافیل ڈیل سسے متعلق تفصیلات، طیارہ کی قیمت اور لاگت کے بارے میں تمام باتیں ایک بند لفافہ میں پیش کرے۔تین ججوں پر مشتمل بنچ کے سربراہ چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے کہا -’’سپریم کورٹ آئندہ دس دنوں میں (رافیل طیارہ کی ) قیمت اور لاگت جاننا چاہے گی۔‘‘عدالت سابق وزیر یشونت سنہا ، ارون شوری اور وکیل پرشانت بھوشن کی عرضی پر سماعت کررہی تھی۔عرضی گذاروں نے سوال کیا تھا کہ رافیل م سودا میں فرانس اور ہندوستان کے درمیان ہونے والے سودے میں انل امبانی کی غیر تجربہ کار کمپنی ریلائنس ڈیفنس کا رافیل طیارہ بنانے والا ڈیسالٹ کے درمیان کیا رول تھا۔اس معاملہ میں عدلت عظمیٰ اگلی سماعت 14نومبر کو کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram