قرۃالعین حیدر اپنے عہد کی ایک عظیم فکشن نگار:عبد الحفیظ خان

قرۃالعین حیدر کی یوم ولادت کے موقع پر ایک ادبی نشست کا انعقاد

علی گڑھ:قرۃالعین حیدر کی یوم ولادت کے موقع پر انجمن محبّان اردو کی جانب سے ایک ادبی نشست کاانعقاد عمل میںآیا جس میں قرۃالعین کی ادبی خدمات پر گفتگو کی گئی۔پروگرام کی صدارت عبد الحفیظ خان نے کی جب کے نظامت کے فرائض عبدالوحید نے انجام دئے۔قرۃالعین کے فن پر روشنی ڈالتے ہوئے عبدالحفیظ خان نے کہا’’قرۃالعین حیدر ایک ایسی فکشن نگار ہیںجن پر اردو ادب کو ہمیشہ ناز رہے گا۔ان جیسی تخلیقی صفات و کمالات رکھنے والی شخصیت کسی بھی زبان اور کسی بھی عہد میں صدیوں میں جنم لیتی ہیں۔‘‘انجمن کے سکریٹری سید عادل فرازؔ نے کہا’’عینی آپا نے اپنی تخلیقی سفر کا آغاز تاریخ کی نبض پر ہاتھ رکھ کر شروع کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے عالمی ادب پر غالب آگئیں۔آج ان کی تخلیقات کو دنیا کے دیگر زبانوں میں ترجمہ کے ذریعہ پڑھا جارہا ہے۔یہ ہماری لئے خوشی کی بات ہے کہ ان کا تعلق علی گڑھ سے رہا ہے۔‘‘محمد شاکر نے کہا’’ان کی تخلیقات میں ہم کو اعلیٰ طبقے کی ترجمانی دیکھنے کو ملتی ہے۔‘‘عبدالوحید نے کہا’’یہ بہت خوشی کی بات کہ ہم عینی آپا کی ولادت کے موقع پر اس نشست کا انعقاد کر رہے۔عینی آپا کی ادبی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔‘‘محمد حسین نے کہا’’عینی آپا تانیثیت کے ایک نمایا فکشن نگار ہیں۔‘‘محمد ندیم نے کہا’’ان کی تخلیقات کا جادو قاری کو اپنے سحر میں قید کر لیتا ہے۔‘‘مریم بتول نے کہا’’عینی آپا ایسی آفاقی مصنفہ ہیں جو اپنے دور کے تمام فکشن نگاروں میں منفرد انداز تحریر رکھتی ہیں۔‘‘پروگرام میں شامل ہونے والوں میںجمال اختر،عبدالحق،محمد عامر،حشمت جدران وغیرہ پیش پیش رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest