قطعات

ہوئی تھی ساٹھ براتی کی بات سمدھی سے
گئے جو اس سے زیادہ تو ناشتہ نہ ملا
سبب جو جاننا چاہا تو کیا کہوں اے چونچؔ
پڑی وہ مار بھاگنے کا راستہ نہ ملا
٭٭٭
بچے مریں یا زندہ رہیں اس سے کیا غرض
مطلب اسے ہے چونچؔ فقط اقتدار سے
مجھ کو تو یاد آتا نہیں تم ہی کچھ کہو
نیتا کوئی مرا ہے دماغی بخار سے؟
٭٭٭
کسی کو تیل پڑھ کر دے دیا ہے
کسی کے گھر پلیتہ جل رہا ہے
کرشمہ مولوی صاحب کا دیکھیں
بنا پونجی کے دھندہ چل رہا ہے
٭٭٭
سب کو ہے معلوم یہ ہم سچ کہتے ہیں
فکر ہماری سب سے بہتر ہوتی ہے
تم کو یہ معلوم نہیں ہے شاید چونچؔ
گھر کی مرغی دال برابر ہوتی ہے
٭٭٭
چونچ گیاوی CHONCH GAYAVI
موبائل نمبر 8507854206/9334754862

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram