قبلہ اعظم سید محمد رضا شاہ سندیلوی ؒ کی فاتحہ خوانی درگاہ مرکز صابری پر کی گئی

آ گرہ:تاج نگری واقع درگاہ حضرت خواجہ شیخ سید فتح الدین امعروف تاراشاہ چشتی سابری کمپانڈ آگرہ میں قبلہ اعظم افتخار علم و علماء سید نا اور مرشدنا و مولانا سید محمد رضا شاہ سندیلوی ؒ کی ۲۳ ویں شریف کی فاتحہ خوانی بزرگوں کے رسم رواج کے مطابق ہوئی ، سب سے پہلے توشہ شریف اور تبروکات پر تلاوت قرآن کر کے فاتحہ خوانی ہوئی اور سلسلے کو شجرہ پڈھا گیا، اس کے بعد دربار مرکز صابری کے سججادانشین پیر طریقت الحاج رمضان علی شاہ نے موجوہ عقیدت مندوں کی ترقی اور ملک میں امن چین کی دُعا کی ۔ انہوں نے کہا کہ بزرگوں کے دربار میں اتحاد اُور محبت کا بیغام ملتا ہے، اس موقع پر شاہد ندیم اکبرآبادی ، محمود آبادی ، انجم اکبرآبادی نے اپنے کلام پیش کیئے، نظامت مرکز صابری کے جرنل سیکریٹر ی وجے کمار جین نے کی ۔عرس کے موقع پر بندوخان ، حاجی عمران علی شاہ ، حاجی قاسم علی شاہ ، حافظ اسلا م قادری ، رمضان خان ، عبدل سید خان ، رفیق صابری وغیرہ موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *