بھاجپا نے بنگال کے حوالے سے اٹھایا ایک غیر معمولی قدم

لوک سبھا انتخابات اب آخری دور میں پہنچ چکے ہے، آخری مرحلے کی انتخابی مہم بھی جمعہ کو ختم ہوگئی ، مغربی بنگال میں آخری اور ساتویں مرحلے کی پولنگ کو سامنے رکھ کر بی جے پی نے ایک اور بڑا قدم اٹھایا ہے. بی جے پی نے دور دراز سے انتخابی تشہیر کے لئے مغربی بنگال پہنچے بی جے پی کے تمام مسافر لیڈروں کو بنگال چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے. جب کہ بی جے پی نے اپنی طرف سے لئے گئے اس فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ پارٹی کیلاش وجے ورگیہ کو بنگال میں ہی رکھنا چاہتی ہے تاکہ ووٹنگ کے عمل کی دیکھ ریکھ کی جا سکے. ویسے کیلاش وجے ورگیہ اندور کے رہنے والے ہیں. ایسے میں بی جے پی نے ان کو یہ بھی ہدایت جاری  کی ہے کہ وہ اندور جاکر اپنا ووٹ دے کر واپس بنگال آ جائیں .

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest