پنجاب کابینہ نےصحافیوں کو بارہ ہزار ماہانہ پنشن دینے کی منظوری دی

چنڈی گڑھ:پنجاب کابینہ نے تسلیم شدہ صحافیوں کو ماہانہ ۱۲۰۰۰؍ روپے پنشن دیئے جانے کی اسکیم کو آج منظوری دے دی۔ اس سلسلےمیں فیصلہ وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں کیا گیا۔ صحافیوں کی جانب سے طویل عرصے سے یہ مطالبہ کیا جارہا تھا۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعلی نے اس مطالبے پر سنجیدگی سے غور کرنے کے بعد صحافیوں کے لئے پنشن اسکیم کو منظوری دی ہے۔ اس بارے میں اہم اطلاع جلد جاری کی جائے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت وہ صحافی ہی فائدہ لے سكیں گے، جن کی عمر ۶۰؍ سال سے کم نہ ہو اور جنہوں نے کم از کم ۲۰؍ سال تک پنجاب کے اطلاعات و رابطہ عامہ محکمہ کی طرف سے تسلیم شدہ رہے ہوں۔ اس کے علاوہ یہ بھی ضروری ہوگا کہ صحافی کے خلاف کوئی فوجداری مقدمہ نہ ہو اور نہ ہی کسی بھی سرکاری املاک پر ان کا غیر قانونی قبضہ ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest