دھک دھک گرل سیاست میں قسمت آزما نے کے لیے تیار

بی جے پی نے مادھوری دکشت کو دیا آفر، پونے سے لڑیں گی لوک سبھا انتخابات

پونے: ملک میں 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو چکی ہیں۔ کئی سیٹوں پر امیدواروں کو لے کر سیاسی جماعتوں میں بات چیت شروع ہو چکی ہے اور مہاراشٹر کی پونے پارلیمانی سیٹ بطور خاص چرچا میں ہے۔ کیونکہ یہاں سے اداکارہ مادھوری دکشت بھی قسمت آزما سکتی ہیں اور انہیں بی جے پی ٹکٹ دے سکتی ہے۔ مادھوری دیکشت اب فلمی دنیا میں نوجوانوں کی دھڑکنیں تیز کرنے کے بعد اب سیاست میں قدم جمانا چاہتی ہیں۔
فی الحال یہاں سے انل شرولے ایم پی ہیں اور اگر مادھوری کو بی جے پی سے ٹکٹ ملتا ہے تو یہ ان کے لئے کسی جھٹکے سے کم نہیں ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے مادھوری کو لے کر سروے بھی کرایا ہے، جس کے بعد بی جے پی نے انل شرولے کی جگہ مادھوری دیکشت کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسے میں پارٹی یہاں نیا چہرہ لا سکتی ہے۔ذرائع مطابق، بی جے پی 2014 کی طرح ہی 2019 کے انتخابات میں بھی کئی سیلیبرٹیز کو ٹکٹ دے سکتی ہے اور اس میں ‘دھک دھک گرل کا نام بھی شامل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *