پلوامہ حملے کے ماسٹر مائنڈ مسعود اظہر کے ساتھ پاکستان نے کیا کیا ؟

پلوامہ حملے کے ماسٹر مائنڈ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دئے جانے کے بعد پاکستان نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے ۔اطلاعات آرہی ہیں کہ پاکستان اپنی ناپاک حرکتوں سے باز نہیں آرہا ہے ،اس نے اقوام متحدہ کی جانب سے عالمی دہشت گرد قرار دئے جانے کے بعد مسعود اظہر کو کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ،تاکہ اس کی جان کو کوئی خطرہ لاحق نہ ہو ،اطلاع یہ بھی ہےکہ اسے اسلام آباد میں کسی محفوظ مقام پر رکھا گیا ہے
ہندوستان کافی عرصے سے اس مہم میںلگا ہوا تھا ، لیکن ہر بار چین بیچ میں حائل ہوجاتا تھا ،مگر اس بار ہندوستان کو سفارتی فتح حاصل ہوئی ہے , اقوام متحدہ میں ہندوستان کے نمائند سید اکبرالدین نے یہ اطلاع ٹویٹ کرکے دی ،اور تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest