پلوامہ جھڑپ:2 جنگجو ہلاک

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے بڈگام میں ضلع اننت ناگ کے دہرونہ نامی گاؤں میں ہفتہ کی صبح جنگجووں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق پلوامہ کے بڈگام میں جنگجووں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فورسز نے مذکورہ علاقہ میں ہفتہ کی علی الصبح کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تصادم کی جگہ سے دو جنگجووں کی لاشیں برآمد کرکے ان کی چھان بین کی شراعات کی گئی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق جنگجو علاقہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔اس دوران فوج کی چنار کور نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا ‘بڈگام پلوامہ میں دو جنگجو مارے گئے۔ جنگجووں کی لیڈرشپ ہمارا بنیادی ہدف۔انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر پلوامہ اور اننت ناگ اضلاع میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات روک دی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest