پلوامہ دہشت گردانہ حملے کسی ملک کے خلاف نہیں: نرملا

وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے بدھ کی رات یہاں ریٹائرڈ انٹیلیجنس بیورو افسر آر ایس کلکرنی کے ذریعہ تحریر کردہ ’فیسٹ آف ٹیررزم ان انڈیا‘ کا اجراکرنے کے بعد نامہ نگاروں سے یہ بات کہی کہ فضائی کارروائی کا مقصد صرف ان ٹھکانوں کو ہدف بنانا تھا،جہاں دہشت گردوں کو تربیت دے کر ہندوستان بھیجا جاتا تھا اور پوری دنیا میں اس کارروائی کی ستائش ہورہی ہے محترمہ سیتارمن نے دلیل پیش کی کہ پاکستانی فوج کے ذریعہ دہشت گردانہ حملوں کوحمایت دی جاتی رہی ہے اور ہندوستان کے خلاف پاکستان حمایت یافتہ دہشت گردی 1947 کے ان دنوں کی طرح ہے ،جب ملک کو آزادی ملی تھی۔
انہوں نے کہا،’’دہشت گردانہ حملوں کے سلسلے میں پاکستان ثبوت پیش کرنےکےلئے کہتا ہے۔جب ثبوت پیش کئےجاتے ہیں تو وہ دعوی کرتا ہے کہ یہ ناکافی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram