امن حسین کا غم اور خوشی رسول ﷺکے غم اور خوشی ہے 

سید اجمل علی شاہ جعفری قادری نیازی

آگرہ: ۳شعبان۱۹اپریل کو سید الشہداء امیر المومنین امام حسین عہ کی ولادت کا جشن پر ادب و اہترام کے ساتھ آستانہ حضرت میکش خانقاہ قادریہ نیازیہ میوہ کٹراہ آگرہ پر منایا گیا، اس موقع پرسجادہ نشین حضرت سید اجمل علی شاہ جعفری قادری نیازی نے کہا کہ ۳ شعبان کے روز آپ کی ولادت ہوئی ، اس خوشخبری کو سن کر جناب رسالت ماب تشریف لائے، بیٹے کو گود میں لیا، داہنے کان میں آذا ن اور بائیں میں اقامت کہی اور اپنی ذبان منہ میں دے دی ، پیغمبر کا مقدس لعاب دہن حسین علیہ السلام کی غذابنا، ساتویں دن عقیقہ کیا گیا، آپ کی پیدائش سے تما خاندان میں خوشی اور مسرت محسوس کی جاتی تھی، مگر آنے والے حلات کا علم پیغمبر کو تھا، اس لئے آپ کی آنکھوں میں آنسوبرس پڈا،ا ور اسی وقت سے حسین کے مصائب کا چرچااہلیت رسول کی زبانوں پر آنے لگا، اس موقع پر دلکش جالونوی ، شاہد ندیم اور سید اللہ ماہر نے امام حسین علہ اسلام کی شان میں کلام پیش کیا، چاند نیازی نے بزرگوں کے کلام پیش کیئے سید فیض علی شاہ نے انتظام و انصرام سمجھالے ، سجادہ نشین حضرت سید اجمل علی شاہ نے دعا ء کرائی شہر کے عشاق اہل بیت شریک ہوئے ،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest