کابینہ کی تشکیل کے معاملے پر میٹنگوں کا دور جاری

بھوپال:مدھیہ پردیش میں وزیر اعلی کمل ناتھ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد کابینہ کی تشکیل کی پیش رفت۔گورنر آنندی بین پٹیل 26 سے 31 دسمبر تک ریاست سے باہر رہیں گی۔ اس دوران کانگریس ذرائع کا کہنا ہے کہ وزراء کی حلف برداری 25 دسمبر کی صبح ہونے کا امکان ہےوزیر اعلی مسٹر کمل ناتھ نے 17 دسمبر کو حلف لیا تھا۔ اس کے بعد وہ 20 دسمبر کی رات نئی دہلی کے لئے روانہ ہوگئے تھے۔ دہلی میں کل سارا دن کابینہ کی تشکیل کے معاملے پر میٹنگوں کا دور جاری رہا، جو آج بھی جاری ہے۔
ریاست کی 230 رکنی اسمبلی میں وزیر اعلی کو ملاکر زیادہ سے زیادہ 35 وزیر ہو سکتے ہیں۔ اگرچہ مانا جا رہا ہے کہ اس وقت ریاست میں تقریباً 20 وزیر بنائے جائیں گے۔ پہلی بار ممبران اسمبلی بننے والوں کو وزیر نہ بنائے جانے کا امکان ہے۔یاست کی پندرہویں اسمبلی کا پہلا اجلاس سات جنوری سے شروع ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest