وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی صدارت میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی ایگزکٹیو کاؤنسل کی میٹنگ کا انعقاد

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ایڈمنسٹریٹو بلاک کے سلیکشن کمیٹی روم میں آج منعقدہ ایکزیکیوٹو کاؤنسل کی میٹنگ میں میٹنگ کے ایجنڈہ میں موجود تمام نکات پر گفت و شنید کی گئی۔میٹنگ کی صدارت اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کی۔میٹنگ میں ایکزیکیوٹو کاؤنسل کے اراکین پرو وائس چانسلر پروفیسر ایم ایچ بیگ،پروفیسراے ایم پٹھان،پروفیسر رام رکشپال سنگھ، پروفیسر امیش اشوک کدم ،مسٹر ایس ایم خاں،دینیات فیکلٹی کے ڈین پروفیسر توقیر عالم فلاحی، فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے ڈین پروفیسر پرویز طالب، انٹر نیشنل اسٹڈیز فیکلٹی کے ڈین پروفیسرایس شمیر حسن،سائنس فیکلٹی کے ڈین پروفیسر محمد شاکر،اے ایم یو کے ملّا پورم سینٹر کے ڈائرکٹر ڈاکٹر عبدالرشید کے ایم،ذاکر حسین کالج برائے انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے پرنسپل پروفیسر مرزا محمد سفیان بیگ،اجمل خاں طبیہ کالج کے پرنسپل حکیم سعود علی خاں،ویمنس کالج کی پرنسپل پروفیسر نعیمہ خاتون،ہادی حسن ہال کے پرووسٹ پروفیسر سعید الحسن عارف،اے ایم یو پروکٹر پروفیسر ایم محسن خاں، شعبۂ سیاسیات کے پروفیسر آفتاب عالم، کمیونٹی میڈیسن شعبہ کے پروفیسر نجم خلیق،شعبۂ کیمیا کے ڈاکٹر اشاعت محمد خاںاور یونیورسٹی پالی ٹیکنک کے آرکیٹیکچرسیکشن کے مسٹر سید محمد نعمان طارق وغیرہ نے حصہ لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram