پروفیسر سید محمد عقیل رضوی کی یاد میں غالب انسٹی ٹیوٹ میں تعزیتی جلسہ

ممتاز ادیب و دانشور پروفیسر سید محمدعقیل رضوی کی یاد میں دہلی کے تمام اردو اداروں کی طرف سے ۹ جنوری شام چار بجے غالب انسٹی ٹیوٹ میں ایک تعزیتی جلسے کا اہتمام کیا جارہاہے، اس جلسے میں انجمن ترقی اردو، ہند، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، کل ہند انجمن ترقی پسند مصنفین، دلی اردو اکادمی، غالب اکادمی، شعبہ اردو، دہلی یونیورسٹی ، شعبہ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ، شعبہ اردو جواہر لعل نہرو یونیورسٹی اور غالب انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ حضرات پروفیسر سید محمد عقیل رضوی کے انتقال پر اپنے تعزیتی کلمات ادا کریں گے۔ پروفیسر سیدمحمد عقیل رضوی گزشتہ چند دنوں قبل طویل علالت کے بعد الٰہ آباد میں انتقال کرگئے۔ پروفیسر سیدمحمد عقیل رضوی اردو دنیا میں ایک ممتاز ترقی پسند ادیب کی حیثیت سے جانے جاتے تھے، تقریباً ۷۰ برسوں تک آپ نے تحریروں اور تقریروں سے اپنی موجودگی کا احساس کروایا۔ بے شمار کتابوں کے مصنف تھے اور آپ کی کتابوں سے آج بھی طلبااور اساتذہ کو علمی روشنی مل رہی ہے۔ شعبہ اردو الٰہ آباد یونیورسٹی میں آپ نے درس و تدریس کا فریضہ انجام دیااوروہیں سے سبکدوش ہوئے، ملک و بیرونِ ملک آپ کے شاگردوں کی بڑی تعداد ہے اور آپ کے انتقال سے سبھی متعلقین اہلِ خانہ کے غم میں شریک ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *