وزیر اعظم جتنا ڈرائیں گے ہم اتنی ہی مضبوطی سے ان کا سامنا کریں گے:پرینکا گاندھی

کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری اور مشرقی یوپی کی انچارج پرینکا گاندھی اپنے تین روزہ دورے کے دوران آج پوروانچل پہنچ گئی ہیںِ جہاں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر جم کر حملہ کیا۔ چنار سے گنگا کے راستے بنارس کے لئے روانہ ہونے سے پہلے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم ڈرا رہے ہیں۔ وہ جتنا ڈرائیں گے ہم اتنی ہی مضبوطی سے ان کا سامنا کریں گے۔ اپنے دورے کے آخری دن وزیر اعظم مودی کے بلاگ کا جواب دیتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا ’’ جو اقتدار میں ہوتے ہیں انہیں دو غلط فہمیاں ہوتی ہیں۔ پہلی یہ کہ وہ آسانی سے لوگوں کو گمراہ کر سکتے ہیں ۔ دوسری یہ کہ انہیں لگتا ہے کہ جو ان کے خلاف بولتے ہیں وہ ان سے ڈرتے ہیں۔ ہم ان سے ڈرتے نہیں۔ وہ جتنا زیادہ پریشان کریں گے ہم اتنی ہی ہمت سے ان کا سامنا کریں گے۔ وہ جتنا زیادہ ڈرائیں گے ہم اتنی ہی مضبوطی سے ان سے لڑیں گے‘‘۔دراصل، وزیر اعظم مودی نے بغیر کسی کا نام لئے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے خاندانی سیاست پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا’’ خاندانی سیاست سے سب سے زیادہ نقصان اداروں کا ہوا ہے۔ پریس سے لے کر پارلیمنٹ تک۔ کانسٹی ٹیوشن سے لے کر کورٹ تک۔ کچھ بھی نہیں چھوڑا۔ کچھ خیالات شئیر کر رہا ہوں‘‘۔حالانکہ پرینکا کے حملہ پر بی جے پی لیڈر اور ریاستی ایم ایل سی وجے بہادر پاٹھک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ’’ انہیں ڈرا کون رہا ہے۔ کانگریس پارٹی میں دیکھ لیجئے صدر سے لے کر قومی جنرل سکریٹری تک کون بیٹھا ہے۔ بی جے پی میں ایک بوتھ کارکن بھی صدر بن سکتا ہے۔ لیکن کیا کانگریس میں ایسا ممکن ہے‘‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram