کیلاش وجےورگیہ کے بیٹے سےوزیر اعظم کیوں ناراض؟

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نےبی جے پی کے جنرل سیکریٹری کیلاش و جے ورگیہ کے ایم ایل اے بیٹے کےمارپیٹ کے معاملے پر بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کے دوران تمام ایم پی سے مخاطب ہوتےہوئے کہا کہ اس طرح کا معاملہ قطعی طور پر برداشت نہیں کیا جائے گا چاہے وہ کسی بھی ایم ایل اے یا ایم پی کا لڑکا ہو۔واضح رہے کہ 26 جون کو کیلاش وجےورگیہ کے بیٹے آکاش وجے ورگیہ نے بلدیاتی کارپوریشن کے ایک افسر کی بیٹ سے پیٹائی کردی تھی جو اندور کے کنجی کمپاؤنڈ علاقے میں ایک بوسیدہ عمارت کوڈھانے گیا تھا۔آکاش وجے ورگیہ اورکارپوریشن افسران کے درمیان کہا سنی ہوتے ہی  بات مارپیٹ تک پہنچ گئی۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے اندور سے ایم ایل اےآکاش وجے ورگیہ کو گرفتار کر لیا تھا۔ 30 جون کوبھوپال کی کورٹ نے ضمانت دی۔اس کی اطلاع وزیراعلی مودی کو اسی دن دے دی گئی تھی۔ واقعہ کےسات دن بعد وزیراعظم نےاس واقعے پر تشویش کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *