پرگیہ نے برھانپور پہنچ کر کیوں نہیں کیا روڈشو

لوک سبھا انتخابات کے آخری تشہیری مرحلے میں بی جے پی کی متنازعہ لیڈر سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر آج برھانپور پہنچ تو گئی لیکن اچانک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے وہ بی جے پی کے امیدوار جناب نندکمارسنگھ چوہان کے روڈ شو اور جلسہ عام میں شریک نہیں ہوسکیں،وہیں عوامی چرچایہ ہے کہ اس فائزبرانڈ لیڈی کے نام کی مناسبت سے جو عوامی بھیڑ کھنچ کرآنی چاہیے تھی اس کے نہیں آنے کی وجہ سے روڈ شو اور جلسہ عام میں وہ شریک نہیں ہوسکیں،وہیں لالباغ کاجلسہ عام بھی ملتوی کیاگیاہے، آج کے روڈ شو میں بی جے پی امیدوار نندکمارسنگھ چوہان،سابق وزیرارچناچٹنس ،میئر انیل بھونسلے ،فیڈریشن چیئرمین دادا گیانیشور پاٹل اور سابق ایم ایل اے رامیشور پٹیل شرکت کی،اس فائربرانڈ لیڈی کے آنے اور روڈ شو نہیں کرنے کے پیچھے سوشل میڈیا کے کئی عناصر کر رہے ہیں کیوں کہ کل ہی ناتھورام گوڑسے پران کے ذریعے دیئے گئے بیان پر تنازعہ ہواہے،مانا جارہاہے کہ مزید تنازعہ نہ ہواس وجہ سے موصوفہ کو جان بوجھ کر ایک حکمت عملی کے تحت رو کا گیاہے، خیر اس حکمت عملی سے بی جے پی کاکیا فائدہ ہوگاتو یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔لیکن وزیراعظم ہند کے بعد ان کو بلانے کا جوارمان تھا ،اس پر ٹھنڈاپانی پڑگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram