گجرات کے وزیر داخلہ پردیپ سنگھ جڈیجہ کو کینسر، اسپتال میں داخل

احمدآباد:گجرات کے وزیر داخلہ ،چار بار کے رکن اسمبلی اور حکمراں بی جے پی کے سینئر لیڈر پردیپ سنگھ جڈیجہ کو کینسر ہونے کی بات سامنے آئی ہے جس کے بعد انہیں سرجری اور علاج کے لئے یہاں کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ۵۶؍سالہ جڈیجہ کو منہ کے اندر گال کے حصے میں کینسر ہے۔ انہیں یہاں ایچ سی جی کینسر سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے جہاں کل ان کا آپریشن کیا گیا۔سنٹر کے سربراہ داکٹر سندیپ شاہ نے آج بتایا کہ مسٹر جڈیجہ ابھی دو سے تین دن تک آئی سی یو میں رہیں گے۔ ان کی بایوپسی رپورٹ آنے کے بعد پتہ چل سکے گا کہ ان کو کس اسٹیج کا کنسر ہے۔ خیال رہے کہ گجرات کی وجے روپانی حکومت کو بحران سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرنے والے مسٹر جڈیجہ گزشتہ کچھ وقت سے سرکاری اور بی جے پی کے پروگراموں میں شامل نہیں ہورہے تھے۔ان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ منہ کھولنے میں تکلیف کے بعد انہوں نے کچھ وقت پہلے جانچ کرائی تھی تو کینسر ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram