پاورلوم بنکروں نے بنائی سمیتی

برھانپور کے پاورلوم مالکان اوربنکر مزدورمزدوری کرکے اتناتنگ دست ہوگیا ہے کہ یہاں کامزدورپاورلوم کے ریڑھ کی ہڈی بن گیاہے شہر کے 40ہزار پاورلوم مالکان ان دنوں مندی کے دورکو جھیل رہے ہیں،یہاں تک کہ ان کی آواز کو سنتے والی کوئی سنستھا نہیں ہے سائزنگ اور پروسیسنگ یونٹ کے مالک یہاں اپنی رجسٹردیونٹ کی طرف سے مزدوری بڑھانے میں کامیاب رہتے ہیں،وہیں ماسٹر وویرس مزدوری بڑھانے میں ناکامیاب رہتے ہیں وہیں کپڑے کے اسٹاک میں دیری سے پیمنٹ دینا اور پاورلوم مالک کو اتناتنگ حال کرکے اس کی زندگی بصر کرنے کو مجبور ہوجاتے ہیں اسی بات کو پاورلوم مالک اور بنکر نے احکام انصاری کی رہنمائی کرکے ان کے گھر میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی وہیں منعقدہ میٹنگ میں 22ہزار پاورلوم مالکان کی سرپرستی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے اس میٹنگ میں ایک پرستائو رکھاگیاجس میں سبھی کی سرپرستی حاصل ہوئی جس میں مرزا شریف بیگ کو صدر ،اقبال حسین بالاکو نائب صدر شیخ عارف ٹھیکیدار کو سیکریٹری اور عبدالرحیم عرف (آبول بھائی)اور محمد علیم نائب سیکریٹری، محمد انیس کو خازن ،ریاض احمد کوپرچار منتری بنایا گیا اس موقع پر سرپرست احکام انصاری نے بتایاکہ آئندہ 6ماہ میں سمیتی کا رجسٹریشن کیا جائے گا،یہ سمیتی شہر کے تمام پاورلوم بنکروں کو جوڑنے کا کام اسی ہفتے سے شروع کیا جارہاہے ،لہٰذا شہر کے تمام پاورلوم مالکان اوربنکرسے اپیل کی جاتی ہے کہ اس سمیتی میں جوڑکر اپنی حصے داری بنانے کی اپیل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest