پاپولر فرنٹ کے لیڈران نے بھیم آرمی سربراہ چندر شیکھر آزاد سے کی ملاقات

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے صدر حلقہ و قومی مجلس عاملہ کے رکن اے ایس اسماعیل کی قیادت میں تنظیم کے قومی وفد نے بھیم آرمی سربراہ چندر شیکھر آزاد سے اترپردیش کے سہارنپور ضلع میں واقع ان کے گائوں چھُٹمل پور میں ان سے ملاقات کی۔

اے ایس اسماعیل کے ساتھ سکریٹری حلقہ انیس انصاری، آل انڈیا امامس کونسل کے صوبائی صدر مولانا محمد شاداب و دیگر ریاستی لیڈران وفد میں شامل تھے۔ وفد نے دلتوں کے حقوق کے لیے اور حکومت کی زیادتیوں کے خلاف چندر شیکھر آزاد کی لمبی لڑائی پر انہیں مبارکباد پیش کی۔یوپی حکومت کے ذریعہ این ایس اے کے تحت آزاد کی گرفتاری کے بعد مہینوں جیل میں گذارنے کے بعد انہیں رواں ہفتے میں جیل سے رہائی ملی۔

اے ایس اسماعیل نے کہا کہ بھیم آرمی کے بھائیوں اور بہنوں کی قربانیوں کی بدولت اقتدار بہت جلد مظلوم طبقات کے ہاتھوں میں ہوگا اور فسطائی و ذات پرست طاقتوں کو شکست فاش ملے گی۔ آزاد نے جیل میں رہنے کے دوران غداری کے الزام میں پھنسائے جانے کے خلاف پاپولر فرنٹ کے ذریعہ چلائی گئی مہم پر تنظیم کا شکریہ ادا کیا۔
تصویر: پاپولر فرنٹ کے لیڈران بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد کے ساتھ۔
ڈاکٹر محمد شمعون
ڈائرکٹر، رابطہ عامہ
مرکز، پاپولر فرنٹ آف انڈیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *