زہریلی شراب پینے سے 50 سے زائد افراد کی موت

گوہاٹی :آسام کے گوہاٹی اور جورہاٹ اضلاع میں 40 سے زائد افراد کی موتیں گولاگھاٹ کے حلیمرا چائے باغات اور نزدیک کے گاؤں میں ہوئی ہیں ۔ان میں سے 22 افراد کی موت جورہاٹ میڈیکل کالج اور اسپتال میں ہوئی ہیں اور بقیہ نے شہید کشن کنور اسپتال میں دم توڑا، دو لوگوں کی موت ان کی رہائش گاہ پر ہی ہو گئی۔ جمعہ سے ہفتہ تک جورہاٹ کے تیتابورکے بور ہولا تھانہ حدود میں آتے دوگاؤں کے 11 لوگوں کی جورہاٹ میڈیکل کالج و اسپتال میں موت ہوگئی ۔ زہریلی شراب پینے کی وجہ سے پہلی موت حلیمراچائے باغات میں جمعرات کی رات کو ہوئی تھی ،جس کے بعد ابتدائی جانچ میں زہریلی شراب پینے کا معاملہ سامنے آیا تھا ۔ مقامی لوگوں نے بتایا متاثرین نے ایک شادی کی تقریب میں شراب پی تھی جس کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی ۔ ریاست کے وزیر ِ صحت ڈاکٹر ہمنت وشواس شرما صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے آج جورہاٹ پہنچے ۔ وزیر ِ اعلی ٰ کی ہدایت وزیر تپن کمار گوگوئی ،رکن پارلیمنٹ کماکھیا کمار پرساد اور رکن اسمبلی منال سیکیاگزشتہ روز وہاں پہنچے تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram