اعزازی شعری نشست کا انعقاد

محمد یوسف فراز چشتی نے بتایاکہ محمد اسماعیل ایجوکیشن سوسائٹی برھانپور کے زیراہتمام پیر طریقت محمد عثمان نقش بندی (اورنگ آباد)شاعر اصغر بھساولی اور جناب اکرم بھائی جلگائوں کی برھانپور تشریف آوری کے موقع پر ایک اعزازی شعری نشست کاانعقاد 18؍اگست 2019،اتوار شب میں 10بجے ،کاشانۂ تسنیم انصاری،حریرپورہ میں بزرگ شاعر شوکت انصاری کی صدار ت میں کیاگیا،استاد شوکت انصاری کی نعت پاک سے اس پروگرام کاآغاز ہوا،اس اعزازی شعری نشست میں مجاز آشنا ،شاہد اخترصابری ، محور ہندوستانی، ڈاکٹر شہزاد انجم، یوسف فراز فاروقی،عابد نظر،رشید عنبر ،کمال انصاری ،افضال دانش،نعیم تاج، فرید جھنجھٹ اور عمران شاہدی نے اپنے کلام سے نوازہ،سبھی شعراء کو سامعین نے بھر پور دادوتحسین سے نوازہ،نظامت کے فرائض برھان تنویر نے انجام دیئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest