مودی کے خلاف الیکشن لڑیں گے عتیق احمد

سابق ممبر آف پارلیمنٹ عتیق احمد نے بنارس لوک سبھا سیٹ سے وزیر اعظم مودی کے خلاف الیکشن لڑنے کے لئےالہ آباد کورٹ میں عرضی داخل کر ضمانت کی  مانگ کی ہے ،کورٹ اس عرضی پر 29 اپریل کو سماعت کرے گی۔عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین نے شیوپال یادو کی پارٹی سے ان کے الیکشن لڑنے سے انکارکیا ہے ۔کورٹ میں عتیق کے خلاف 26 معاملوں کی سنوائی چل رہی ہے عتیق کے وکیلوں دیا شنکر اور رادھے شیام کی طرف سے داخل عرضی میں یہ کہا گیا ہے کہ وہ وارانسی لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں اس کے لئے انہوں نے پرچہ نامزدگی بھی خرید لیا ہے،لیکن وہ جیل میں رہ کر پرچار نہیں کرپائیں گے اس لئے ان کو تین ہفتے کی ضمانت دی جائے
غور طلب ہے کہ عتیق احمد کے خلاف کل 106 مقدمیں درج ہیں جن میں سے 26 پر سنوائی چل رہی ہے ،فی الحال عتیق احمد نینی جیل میں ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram