وزیراعظم نے دی ایڈوانی جی کو مبارکباد

نئی دہلی:بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی کووزیراعظم نریندر مودی نے اپنےٹویٹ پرسالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کی لمبی عمر کی دعا کی۔مسٹر مودی نے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ ’’مسٹر اڈوانی جی کو جنم دن بہت بہت مبارک۔ ملک کی ترقی میں ان کا تعاون قابل ستائش ہے۔مستقبل کے فیصلے کرنے اور عوام دوست پالیسیاں بنانے کے لئے ان کے وزارتی دور کی تعریف کی جاتی ہے۔ ان کی حکمت عملیوں کی مختلف شعبوں میں سراہنا کی جاتی ہے۔ ہندوستانی سیاست پر مسٹر اڈوانی جی کے انمٹ نقوش ہیں۔بے لوث اور مسلسل محنت سے انہوں نے بی جے پی کو مضبوط بنایا اور حیرت انگیز طور پر کارکنوں کی رہنمائی کی۔ میں ان کی صحت اور طویل عمری کی تمنا کرتا ہوں‘‘۔
مسٹر اڈوانی کی پیدائش 8 نومبر 1927 کو پاکستان کے شہر کراچی میں ہوئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram