وزیراعظم نریندر مودی کی سالگرہ

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں

نئی دہلی: ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کی آج سالگرہ ہے۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے وزیراعظم کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔ اس کے علاوہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ٹوئیٹ کر کے کہا کہ قوم کی تعمیر کے بے پناہ محنت کرنے والے وزیراعظم نریندر مودی کو یوم پیدائش مبارک ہو۔ اس کے علاوہ صدر جمہوریہ نے نیک خواہشات بھی پیش کیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں یہ بھی کہا کہ بھگوا ن انہیں طویل عمر دے اور وہ ملک کی خدمت کرتے رہیں۔مسٹرمودی آج 68برس کے ہوگئے۔ ان کی پیدائش 17ستمبر 1950کو گجرات کے واڈ نگر میں ہوئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest