وزیراعظم مودی کو ۶۸؍ویں یوم پیدائش پر مبارکباد

بہار کے وزیراعلیٰ اور جے ڈی یو کے سربراہ نتیش کمار نے یوم پیدائش پر نیک خواہشات پیش کیں

پٹنہ: وزیراعظم نریندر مودی کے ۶۸؍ویں یوم پیدائش پر جہاں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے مبارکباد اور نیک خواہش دیں، وہیں وزیراعظم کی سالگرہ کے موقع پر بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج وزیراعظم نریندر مودی کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد دی۔مسٹر کمار نے یہاں مسٹر مودی کو ان کے 68ویں یوم پیدائش پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں اور ان کی صحت مند، لمبی عمر اور طویل سیاسی زندگی کی خواہش کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ مسٹر نریندر دامودر داس مودی کی پیدائش 17ستمبر 1950کو اس وقت بمبئی (موجودہ گجرات) میں مہسانہ ضلع کے واڈنگر میں ہوئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram