ہندوستانی پائلٹ کورہا کرنے کے اعلان کا اقوام متحدہ نے خیرمقدم کیا

نیو یارک: سکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ہندوستانی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ہندوستانی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان قابل تعریف ہے۔ ترجمان اقوام متحدہ نے کہا کہ سکریٹری جنرل اقوام متحدہ پاکستان اور ہندوستان کےساتھ کئی سطحوں پر رابطے میں رہے ہیں ، دونوں ممالک اور عالمی برادری کو کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کرنے چاہئیں۔ ترجمان کے مطابق صدرجنرل ماریہ اسپنوزا نے بھی پاکستان ۔ہندوستان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مسائل کا حل مذاکرات ہی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روزمشترکہ اجلاس کے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے خیرسگالی کے طور پرگرفتارکئے گئے بھارتی پائلٹ ابھے نندن کورہا کرنے کا اعلان کیا ہے جس کودنیا بھر سراہا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest