پٹرول ۔ڈیزل ہوا سستاجانیں آج کی نئی قیمت

راجدھانی دہلی میں اتوار کو پٹرول کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی آئی اور پٹرول 73.14 روپے فی لیٹر کی قیمت پر فروخت ہورہا ہے جبکہ ڈیزل 66.18 روپے فی لیٹر کے دام پر برقرار ہے ۔
میٹرو شہروں میں سب سے سستا پٹرول دہلی میں ہی مل رہا ہے ۔ چار دنوں میں پٹرول یہاں 27 پیسے سستا ہوا ہے ۔ ممبئی میں بھی پٹرول 10 پیسے سستا ہوا ہے اور آج وہاں 78.75 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے جبکہ ڈیزل کا دام 96.36 روپے فی لیٹر ہے ۔خیال رہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں جمعہ کو خام تیل کی قیمتوں میں کوئی زیادہ تبدیلی دیکھنے کو نہیں ملی ، لیکن ڈیمانڈ میں کمی کی وجہ سے قیمتوں پر دباو نظر آیا ۔ بینچ مارک خام تیل برینٹ کروڈ پچھلے سیشن کے مقابلہ میں معمولی گراوٹ کے ساتھ 63.30 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram