پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

نئی دہلی:بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ہندوستانی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 11 ویں دن بھی کمی آئی۔قومی دارالحکومت میں اتوار کو پٹرول 16 پیسے اور ڈیزل 12 پیسے سستا ہوا۔ دہلی میں نومبر ماہ کے دوران پٹرول کی قیمت 1.82 روپے کم ہوکر 77.73 روپے اور ڈیزل 1.32 روپے کمی سے 72.46 روپے فی لیٹر پر آ گیا ہے۔عروس البلاد ممبئی میں پٹرول کی قیمت اتوار کو 83.24 روپے اور ڈیزل کی قیمت 75.92 روپے فی لیٹر رہی۔قابل ذکر ہے کہ پیٹرول کی قیمت چار اکتوبر کو دہلی میں 84 روپے اور ڈیزل کی قیمت 75.45 روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی. اس کے بعد حکومت نے دونوں ایندھنوں پر مصنوعات کی ایکسائز ڈیوٹی میں 1.50 روپے کی کمی کی تھی ساتھ ہی تیل کمپنیوں نے ایک روپیہ فی لیٹر قیمت کم کی تھی۔
اس کے علاوہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے زیر انتظام ریاستوں نے بھی ڈھائی روپے فی لیٹر کی کمی کی تھی۔ دہلی میں دونوں ایندھنوں پر ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (ویٹ) کی شرح زیادہ ہونے کی وجہ سے یہاں پر پڑوسی ریاستوں کے مقابلے میں دام زیادہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest