عوام کیلئے خوش خبری:کیا ہے پٹرول ڈیزل کی قیمت؟؟

نئی دہلی:ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن سے ملی اطلاعات کے مطابق منگل کو پٹرول کی قیمت پانچ پیسے فی لیٹر کم ہوگئی ۔ وہیں ڈیزل کی قیمت میں پانچ پیسے کا اضافہ درج کیا گیا
دہلی میں پٹرول کی قیمت پیر کے روز 72.98 کے مقابلے 72.93 روپے فی لیٹر رہے گی وہیں ڈیزل کی قیمت 66.26 روپے فی لیٹر سے پانچ پیسے بڑھ کر 66.31 روپے فی لیٹر ہو گئی۔دہلی کے ساتھ ہی ہندوستان کے بڑے شہروں میں ممبئی، کولکتہ اور چنئی میں بھی پٹرول پانچ پانچ پیسے سستا ہوا اور بالترتیب 78.50 روپے، 74.95 روپے اور 75.69 روپے فی لیٹر پر آ گیا۔ قومی دارالحکومت علاقہ کے نوئیڈا اور گڑگاؤں میں میں پیٹرول کی قیمت بالترتیب 72.79 روپے اور 72.25 فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 65.51 روپے اور 65.40 روپے فی لیٹر ہو گئی ۔واضح رہے کہ تیل کی مارکیٹنگ کمپنیاں دونوں ایندھنوں کی قیمتوں کا جائزہ لیتی ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں اور ڈالر کے مقابلے روپے کے زر مبادلہ کی شرح کو مد نظر رکھتے ہوئے نئی قیمت طے کی جاتی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest