پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں نے مارڈالا غریب آدمی کو

 

، قومی دارالحکومت دہلی میں آج پیٹرول کی قیمت 29 پیسے سےبڑھ کرپہلی اگست کے بعد اس وقت سب سے اعلیٰ سطح 72.71 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔ یہ 6 جولائی کے بعد کی سب سے بڑی تیزی ہے جب ٹیکس میں دو روپے کا اضافہ کی وجہ سے دام اچانک بڑھ گئے تھے۔
دہلی میں ڈیزل کی قیمت 19 پیسے بڑھ کر 66.01 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی جو 29 جولائی کے بعد اعلی ترین سطح ہے۔
گزشتہ تین دن میں قومی دارالحکومت میں پٹرول 68 پیسے اور ڈیزل 58 پیسے مہنگا ہو چکا ہے. تیل مارکیٹنگ کمپنیاں گزشتہ 15 دن کی اوسط کی بنیاد پر ان کے دام طے کرتی ہیں اور اس لئے ابھی کچھ دن اور قیمتوں میں تیزی سے اضافہ جاری رہ سکتے ہیں
کولکتہ میں بھی پٹرول 29 پیسے اور ڈیزل 19 پیسے مہنگا ہوا اور بالترتیب 75.43 روپے اور 68.42 روپے فی لیٹر پر فروخت ہورہاہے۔
ممبئی میں پٹرول 29 پیسے مہنگا ہوکر 78.39 روپے اور ڈیزل 20 پیسے مہنگا ہوکر 69.24 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔
چنئی میں پٹرول کی قیمت 30 پیسے اور ڈیزل 20 پیسے کااضافہ ہوا اور یہ بالترتیب 75.56 روپے اور 69.77 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram