پٹرول۔ ڈیزل ہوا سستا عام لوگوں کو ملی راحت‘ جانیں آج کی نئی قیمت؟؟

پٹرول کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت میں 7 پیسے کی گراوٹ درج ہوئی ہے۔ حالانکہ، ڈیزل کی قیمت منگل کے روز کی قیمت پر مستحکم رہی۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ پر دی گئی جانکاری کے مطابق، دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 73 روپئے ہے۔ تو وہیں، ڈیزل 66.66 روپئے فی لیٹر ہے۔
دنیا کے سب سے بڑے ریسرچ فرم بینک آف امریکہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے خام تیل کی پیداوار بڑھنے کا پورا امکان برقرار ہے ۔ اس سے خام تیل کی قیمت 70 ڈالرفی بیرل کے نیچے آ سکتی ہے۔ کولکتہ میں بدھ کو ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 75.04 روپئے ہے۔ وہیں، ڈیزل 68.40 روپئے فی لیٹر ہے۔ ممبئی میں اب ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 78.59 روپئے ہے۔ تو ڈیزل 69.81 روپیے فی لیٹر پر ہے۔ چنئی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت اب 75.79 روپئے ہے اور ڈیزل 70.43 روپئے فی لیٹرہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest