ڈیزل ۔پیٹرول کی قیمت آج بڑھ کر بلند ترین سطح پر

نئی دہلی :تیل کی قیمتوں میں تقریباً استحکام رہنے کے درمیان ڈالر کے مقابلے روپے میں ریکارڈ کمی کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں اچھال سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت آج بڑھ کر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ دہلی میں پیٹرول کی قیمت 80 روپے اور ممبئی میں 87 روپے فی لیٹر کے قریب ہوگئی ہے۔بدھ کے روز تیل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہواتھا لیکن جمعرات کو پٹرول کی قیمتوں میں 20 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمتوں میں 21 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل كارپورشن لمیٹڈ کے مطابق جمعرات کو پٹرول کی قیمت 20 پیسے بڑھ کر دہلی میں 79.51 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ ڈیزل 21 پیسے کے اضافے کے ساتھ 71.55 روپے فی لیٹر ہو گیا۔ممبئی میں ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 86.91 روپئے اور ڈیزل 75.96 فی لیٹر ہوگیا۔ چنئی اور کولکتہ میں پٹرول کی قیمتیں بالترتیب 82.62 روپے اور 82.41 روپے فی لیٹر پہنچ گئی ہیں۔کولکتہ میں ڈیزل کی قیمت 74.40 روپے اور چنئی میں 75.61 روپے فی لیٹر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *