پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ، جانیں کیا ہے آج کی قیمت

قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 29 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔پچھلے سات دنوں میں دہلی میں پٹرول کی قیمتوں میں 1.88 روپئے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ وہیں، ڈیزل کی قیمت 1.50 روپئے فی لیٹر بڑھی ہے۔انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق، پیر کے روز دہلی، ممبئی، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بڑھ کر بالترتیب 73.91 روپئے, 79.57 روپئے, 76.60 روپئے اور 76.83 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ وہیں، ان چاروں بڑے شہروں میں ڈیزل کی قیمت بھی بڑھ کر بالترتیب 66.93 روپئے،70.22 روپئے،69.35 روپئے اور 70.76 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram